نور فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح
لاہور( جنرل رپورٹر) نور فاؤنڈیشن نے فاطمہ میموریل ہسپتال کے جنرل عتیق الرحمٰن آڈیٹوریم میں بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام نور فاؤنڈیشن اور فاطمہ میموریل سسٹم کے کم آمدنی والے ملازمین کے لئے شروع کیا گیا جس کے تحت ملازمین کو چھوٹے قرضے ان کی ضرورت اور تقاضے کی بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے۔اس سرگرمی کا آغاز نور ۔ ایف ایم ایس کے ملازمین کی معاشی و اقتصادی زندگی بہتر بنانے کے لئے کیا گیا۔ نور فاؤنڈیشن مائیکروفنانس پراجیکٹ کے ذریعہ دیے جانے والے بلاسود قرضوں سے ملازمین کو خود پائیدار اور تجارت کا بنیادی دارومدار بننے کے اہل بنانے کے لئے امید کی جاتی ہے۔اس کام کے ذریعہ غربت میں کمی کے اس عملی نمونے کوقرض حسنہ کے ذریعہ فروغ دینے کی امید کی جاتی ہے۔اس تقریب میں مسسز شہیمہ رحمان ۔ بانی و صدر نو ر فاؤنڈیشن اور چئیر پرسن سٹریٹجک گورننس ٹیم فاطمہ میموریل سسٹم کا خطاب شامل شامل تھا۔ جسکے بعد ڈاکٹر امجد ثاقب ۔ فاؤنڈنگ چئیرمیں اور ایگزیکٹو ڈܧئریکٹر اخوت نے خطاب کیااور اسکے بعد ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی ۔ سینئیر ممبر سٹریٹجک گورننس ٹیم فاطمہ میموریل سسٹم اور چئیر مین بورڈ آف گورنرز نور انٹرنیشنل یونیورسٹی نے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام نور فاؤنڈیشن سکول کے طلبا ء وطالبات کی طرف سے ملی نغمہ ۔ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اور دعا سے ہوا۔ نور فاؤنڈیشن مائیکروفنانس پراجیکٹ کے آغاز پر شہیمہ رحمان ۔ فاؤنڈر ؍ پریزیڈینٹ نور فاؤنڈیشن نے کہا کہ مجھے ایک قوم کے طور پر ہمارے اتحاد کی طاقت پر ایمان ہے، اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اور اس مقصد کے ساتھ ہم چار دہائیوں سے غربت کے خاتمہ کی طرف کام کر رہے ہیں۔ نور ۔ ایف ایم ایس خاندان کی دیکھ بھال کرنا میری ذمہ داری ہے اور یہ منصوبہ بھی اس راستے کی طرف ایک قدم ہے۔آج ہم 2000 لوگوں کے خاندان اور نور ۔ ایف ایم ایس کے 9 اداروں پر مشتمل ہیں اور یہ سب صرف فاطمہ میموریل ہسپتال سے علاج حاصل کرنے والے مریضوں اور نور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام سے مستفید ہونے والے لوگوں کی دعاؤں کی بدولت ممکن ہوسکا۔ہم بطور خاندان اپنے ہم وطنوں کے لئے غربت کے خاتمہ کی طرف کام کرتے رہیں گے اور اپنی قوم کی بہتری کے لئے اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کرتے رہیں گے۔ نور ایف ایم ایس کو اس مقصد کے ساتھ قائم کیا گیا تھاکہ ہم افرادی قوت، اقتصادی با اختیاری اور پسماندہ کمیونٹیز کے ذریعہ پاکستا ن کی معیشت کو مستحکم کر سکیں۔نور ایف ایم ایس غریب اور محر وم لوگوں کو معاشی طور پر با اختیار اور اہل بنانے کی کوشش کرتا ہے۔