منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن ،مسلم لیگ ق نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن ،مسلم لیگ ق نے تحریک التوائے کار جمع کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے سفاری پارک سمیت متعدد منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن پر مسلم لیگ ق نے تحریک التوائے کار جمع کروادی ہے انہوں نے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا ہے کہ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ملازمین نے اپنے عزیز و اقارب کے نام پر سی کلاس فرمز رجسٹرڈ کروارکھی ہیں اور ملی بھگت سے اپنے عزیز و اقارب کے نام ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز جاری کروا کر ان منصوبوں میں ناقص میٹیریل استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ہائی کے آفیسرز نے اپنے عزز و اقارب کے نام پر سی کلاس5کروڑ روپے مالیت کی فرمز رجسٹرڈ کروا کر مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز جاری کروائے بعد ازاں ان اربوں روپے کے منصوبوں کو کرپشن کی نذر کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہ محکمے کے سرکاری ملازم قومی خزانے کی رقم خرد برد کرکے قیمتی اثاثوں، گاڑیوں، بنگلے، پلازوں اور بینک اکاؤنٹس کے مالک بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف تحقیقات کی جائے اور سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی سی کلاس کی رجسٹرڈ فرمیں بلیک لسٹ کی جائیں اور قومی خزانے میں اربوں روپے کی رقم کی خرد برد میں ملوث افراد سے رقم ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے ۔