چودھری نثارنواز شریف حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گے ،عامر حسن

چودھری نثارنواز شریف حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گے ،عامر حسن

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیر داخلہ حکیم اللہ محسود اور ملا عمر کی ہلاکت پر آنسو بہاتا ہو وہ کہاں پر نہتے شہریوں پر ہونیو الی دہشت گردی کے خلاف بول سکتا ہے چودھری نثارعلی خاں کے وزیر داخلہ کے ہوتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کوئی بیان بازی نہیں ہو سکتی وہ حکمرانوں کے نادان دوست ہیں چودھری نثارعلی خاں نواز شریف حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چودھری نثارعلی خاں شروع دن سے جمہوریت اورحکومت کوکمزورسے کمزورترکرنے کے درپے ہیں وزارت عظمیٰ تک رسائی چودھری نثارعلی خاں کا ایک دیرینہ خواب ہے جس کوشرمندہ تعبیر کرنے کیلئے وہ اپنے قائد میاں نوازشریف کوکمزورکرنے کے بھی درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کادامن صاف ہے ،تنہا ئی میں ہماری قیادت کے پیروں میں گرنیوالے ہمیں اخلاقیات کادرس نہ دیں اگر جیالوں نے مسٹربین کو آئنہ دکھانا شروع کردیا تو پھر انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1