ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سائنسز فاروق بھٹی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سائنسز فاروق بھٹی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

لاہور( لیڈی رپورٹر) نظامت اعلیٰ محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل خالد عیاض خان کی صدارت میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سائنسز گٹ والا فیصل آباد محمد فاروق بھٹی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزا ز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو لاہور سید ظفر الحسن شاہ ، ڈائریکٹر چڑیاگھر لاہور شفقت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہورریجن زاہد اقبال شیخ ،مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر میاں حفیظ احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف پلاننگ مظہر امتیاز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہورڈویژن عبدالشکور منج ، وائلڈ لائف آفیسر لاہور جاوید اعوان ، چیف ڈرافٹسمین شاہد اقبال ، پلاننگ آفیسر حنیف الرحمن ، اکاؤنٹس آفیسر محمد اسلم اورایپکاوائلڈ لائف یونٹ کے صدر مزمل حسین اور جنرل سیکرٹری محمد اصغر بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈپارکس پنجاب خالد عیاض خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سائنسز گٹ والا فیصل آباد محمد فاروق بھٹی محکمہ کے محنتی، دیانتدار اور اچھی شہرت کے حامل افسر رہے ہیں اور انہوں نے ملازمت کے دوران محکمہ کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں جو بھی ذمہ داری سونپی گئی انہوں نے خندہ پیشانی سے نہ صرف اسے قبول کیابلکہ احسن طریقے سے اس ذمہ داری سے عہدہ برا ہ بھی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ریٹائرمنٹ پر جانے سے محکمہ کو ایک اچھے افسر کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دلی دعا ہے کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی میں صحت و تندرستی کے ساتھ ترقی و کامرانی کا سفر جاری رکھیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سائنسز گٹ والا فیصل محمد فاروق بھٹی نے تقریب کے انعقاد پرتمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو جب بھی میری مشاورت و مدد کی ضرورت پیش آئی تو وہ مجھے اپنے پاس پائیں گے ۔انہوں نے ساتھی افسران اورسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری دوران ملازمت تمام کامیابیاں ان کے تعاون کی مرہون منت ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4