حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 774ویں عرس مبارک کے انتظامات کے جائزے کیلئے اجلاس

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 774ویں عرس مبارک کے انتظامات کے جائزے ...

لاہور(خبر نگار خصوصی) حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 774ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت نوازش علی سیکرٹری / ناظم اعلیٰ اوقاف منعقد ہوا ، جس میں کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ، آر پی او ساہیوال طارق چوہان، ڈائریکٹرجنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، ضلعی انتظامیہ پاکپتن کے افسران اور مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پیش آمدہ عرس کے امور، سیکورٹی ، عرس رسومات ، روحانی محافل ، امن وامان کا قیام اور دیگر مختلف امور کی بابت اہم امور طے کئے گئے۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ عرس شریف کے شایان شان انتظامات کے لیے محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب اپنے جملہ وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائے گا، جبکہ دیگر سرکاری محکمہ جات بھی اسی جذبے سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین اور عقیدتمندوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ان کے محکمہ کی اولین ترجیح ہوگی۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4