مانگا منڈی ، جشن آزاد ی جو ش وجذبہ سے منائی گئی ،مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقاریب

مانگا منڈی ، جشن آزاد ی جو ش وجذبہ سے منائی گئی ،مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی ...

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)پورے ملک کی طرح مانگا منڈی میں بھی جشن آزاد ی منائی گئی اور مختلف مقامات پر کیک بھی کاٹے گئے تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 265کے چیئرمین محمد طارق بٹ نے جشن آزادی پر ہاکی ٹورنامنٹ اور کیک بھی کاٹا گیا کالے پیر گروانڈ میں ہاکی کے مختلف گروپوں میں مقابلہ ہوا جس میں اتحاد ہاکی کلب پہلے نمبر اختر آباد ہاکی کلب دوسرے نمبر اور سٹار ہاکی کلب تیسرے نمبر پر آئی آخر میں چیئرمین محمد طارق بٹ اور مہمان خصوصی راؤ ادریس نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی دی مہمان خصوصی راؤ ادریس نے کھلاڑیوں کو نقد 50000ہزارروپے انعام بھی دیا ہاکی میچ ختم ہونے کے بعد یونین کونسل 265کے چیئرمین محمد طارق بٹ اور یونین کونسل 266کے چیئرمین رانا احمد سعید ،راؤ ادریس اور تمام جنرل کونسلروں نے ملکر کیک کاٹ کر تقسیم کیا اس کے علاوہ پیپلزپارٹی161کے صدر سید مختار حسین شاہ نے المدنیہ ہوٹل میں کیک سابق ایم این اے عزیز الرحمن چن ،نوید احمد چوہدری ،عشر نثار سیکرٹری لاہور ،شوکت علی بسرا ،چیئرمین ملک لیاقت علی جھیڈو نے کاٹا تمام رہنماؤں نے کارکنوں سے خطاب کیا ۔چاہ تموتی میں مسلم لیگ (ن)کے جنرل کونسلر نے جشن آزادی پر کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1