رانا محمد ارشد کی رہائش پر مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ یوم آزادی کی تقریب

رانا محمد ارشد کی رہائش پر مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ یوم آزادی کی تقریب

لاہور( جنرل رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب الحاج رانا محمد ارشد نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ یوم آزادی کی خوشی کے موقع پر کیک کاٹا۔اس موقع پر بزرگ شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔قبل ازیں تمام حا ضر ین نے قومی پرچم کو لہرایا اور یکسو ہو کر قومی ترانہ ہم آواز ہو کر گایا ۔مشیر وزیر اعلیٰ رانا محمد ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے و ہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر میں ایک عظیم ریاست بن کر ابھرے گا۔ہمارے دشمنوں کو پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے جس کی بنا پر وہ آئے دن کوئی نہ کو ئی کر ائسس پیدا کرتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سطح پر استحکام آ رہا ہے۔جس کی بنا پر پاکستان کی معیشت مضبوط تر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو کبھی رائگاں نہیں جانے دیں گے اپنے بچوں کو بھی ان کی قربانیوں بارے آگاہی دیتے رہیں گے۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے وطن پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے ا ور اس کے دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1