حج کرنا آسان ، اس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے،علامہ ڈاکٹر محمد اسلم

حج کرنا آسان ، اس کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے،علامہ ڈاکٹر محمد اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے کہا ہے کہ حج کرنا آسان ہے لیکن اس کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ دین ہی فلسفہ حج ہے ہمیں فرائض کی ادائیگی کو سمجھنا چاہیے۔ دوران حج حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ وہ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستا کے نامزد حج آرگنائزر مبشر ٹریولز، نیشنل ٹورز کے زیر اہتمام حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مبشر ٹریولز کے چیف ایگزیکٹو مبشر اقبال صدیقی، نیشنل ٹورز کے چیف ایگزیکٹو قمر حفیظ خاں، شبیر خان، ڈائریکٹر نواز خان کے علاوہ اطہر شفیق، محمد بلال، محمد صفدر، محتشم محمود اور اِن اداروں کے ذریعے فریضہ حج کی ادائیگی پر جانے والے مرد و خواتین بھی موجود تھیں جبکہ حج ٹرینر ڈاکٹر غلام علی نے مناسک حج پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حاجی اللہ کا مہمان ہوتا ہے ہمیں ادائیگی حج کے طریقوں کو سمجھنا چاہیے۔
، عمرہ کے ارکان حج کے ارکان کو سمجھنا چاہیے، حرم پاک امن کی جگہ ہے، دوران حج کسی کے ساتھ گالی گلوچ، دنگا فساد، غیر شرعی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ دعائیں کثرت سے کرنی چاہیے، آب زم زم کثرت سے پینا چاہیے۔ انہوں نے حج کے دوران اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے آداب، احرام باندھنے کا طریقہ، عرفات، منیٰ، مزانفہ میں قیام کے دوران فرائض کی ادائیگی اور بیت اللہ کا طواف سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے خصوصی دعا کرائی۔

Bac