تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پرریلی

تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پرریلی

لاہور ( خبر نگار خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیرِ اہتمام یوم آزادئ پاکستان کے موقع پر تاریخ ساز عظیم الشان فقیدالمثال لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلی داتا دربار تا واہگہ بارڈر تک نکالی گئی۔ جس کی قیادت سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی، چیئرمین کنز العلماء ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، مرکزی آرگنائزر علامہ فاروق الحسن قادری ، مرکزی میڈیا ایڈوائزر پیر محمد اعجاز اشرفی، کنوینرضلع لاہور پیر سید خرم ریاض حسین شاہ و دیگر نے کی۔ کراچی سے پشاور تک تمام بڑے شہروں میں عظیم الشان لبیک یا رسول اللہ ﷺ ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس کا آئین اور دستور قرآن و سُنت کی روشنی میں بنایا جائے اور ایسا کوئی قانون اس ملک میں پاس نہ کیا جائے جو قرآن و سُنت کی مخالفت کرتا ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 4