وزیر اعظم کا مشن ملک سے دہشتگردی اور اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہے، فرح منظور

وزیر اعظم کا مشن ملک سے دہشتگردی اور اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہے، فرح منظور

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی فرح منظور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں افواج پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئی۔پاکستان کے امن کو تباہ کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں۔وزیر اعظم کا مشن ملک سے دہشتگردی اور اندھیروں کا خاتمہ کرنا ہے۔تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں سکورنگ پوائنٹ کے علاوہ قومی مسائل پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے جب تک ہم متحد نہیں ہونگے ہمارے مسائل کبھی حل نہیں ہوسکتے۔آج بھی کچھ قوتیں پاکستان کو غلم ملک بنانے کی سازششں کررہی ہیں لیکن وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان قوتوں کو کچل دینگے۔وہ گزشتہ روز یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھی۔انہوں نے مزید کہا قائد کے پاکستان کو وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ایک مثالی ملک بنائیں گے ۔مسلم لیگ ہی واحد جماعت ہے جو دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے گی۔ پاکستان بناتے وقت جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہمارے بڑوں نے جو قربانیاں دیں۔ آج کی نئی نسل کو اس بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے۔ آج کا ترقی یافتہ پاکستان دشمنوں کو ایک نظر نہیں بھاتاایک مخصوص قسم کا ٹولہ افراتفری پھیلاکر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کر ملک و قوم کا نقصان کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے ہیں اورا غیار کی بری نظروں اور سازشوں سے مکمل طور پر محفوظ پاکستان بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2013اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے،امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر اور دہشت گردی کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا چکا ہے ،لوڈ شیڈنگ بھی پہلے سے بہت کم ہے انشاء اللہ 2017ء کے آخر تک انرجی کرائسز سے نکل آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک محفوظ پاکستان نئی نسل کو دیکر جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1