گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ،سعدیہ سہیل

گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پل اور سڑکیں تعمیر کرکے گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ،مسلم لیگ ن میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں کو اپنی کارکردگی قرار دے رہی ہے جبکہ ان منصوبوں سے عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں، بھاری سبسڈی دے کر میٹرو بس چلائی گئی ہے، عوام کو اس منصوبے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ،یہ منصوبہ سرکاری خزانہ پر بوجھ ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عوام کے لئے مشکلات ہی مشکلات کھڑی کر دی ہیں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔
،سرکاری تعلیمی اداروں میں نہ استاد ہیں او ر نہ فرنیچر ہے انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے برعکس مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔ اقربہ پروری اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والی مسلم لیگ ن تیزی سے ختم ہورہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے جو معاہدے کئے ہیں ان کے بارے بھی حقائق سامنے آنے چاہیں ،عوام کو علم ہونا چاہیے کہ ان سے ووٹ لینے والوں نے ملک سے کیا سلوک کیا ہے اور کس طرح ان کا پیسہ لوٹا ہے ،عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔