مناواں ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی بہن سپرد خاک ،ملزم گرفتار نہ ہو سکا

مناواں ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی بہن سپرد خاک ،ملزم گرفتار نہ ہو سکا
 مناواں ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونیوالی بہن سپرد خاک ،ملزم گرفتار نہ ہو سکا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )مناواں کے علاقہ میں غیر ت کے نا م پر بھا ئی کے ہا تھوں قتل ہو نے والی بہن کی لا ش پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی جسے بعدازا ں مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا، پو لیس تا حا ل ملز م کو گرفتا ر نہ کر سکی ہے ۔ پولیس کے مطابق مناواں کے رہائشی راجو کو اپنی بہن تسلیم کنو ل عرف چندا کے کردار پر شک تھاجس کی وجہ سے دونوں میں جھگڑے معمول بن گئے تھے۔ اتوار کی رات بھی دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو راجو نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر تسلیم موقع پر ہلاک ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش کو پو سٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردیا ۔ لا ش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا، بعد ازا ں مقتو لہ کی لا ش کو سینکڑو ں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راجو نشے کا عادی ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی