اچھرہ ،تیز رفتار مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاتون جاں بحق ،3بچے زخمی ہو گئے

اچھرہ ،تیز رفتار مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاتون جاں بحق ،3بچے زخمی ہو گئے

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) اچھرہ کے قریب تیز رفتار مزدا کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، اٹھائیس سالہ خاتون جاں بحق ، تین بچے زخمی حالت میں سروسز ہسپتال میں منتقل کر دئے گئے۔پو لیس نے لا ش ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار اورنگ زیب اپنی بیوی اٹھائیس سالہ ریحانہ اور بچے علیزہ ، فاطمہ اور غلام مصطفیٰ کے ہمراہ اچھرہ سے اپنے گھرشاہ دی کھوئی جا رہا تھا۔اس دوران تیز رفتار مزدانے اْنہیں ٹکر مار دی ،حادثہ کے نتیجہ میں ریحانہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ علیزہ ، فاطمہ اور غلام مصطفی کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاجہا ں طبی امدا د دی جا رہی ہے ۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور مزداسمیت موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے لاش مردہ خانے میں منتقل کردی جبکہ نا معلوم ڈرا ئیو رکے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی