ڈ اکوؤ ں کی فا ئر نگ سے زخمی کا نسٹیبل ہسپتا ل میں جا ن کی با زی ہا ر گیا

ڈ اکوؤ ں کی فا ئر نگ سے زخمی کا نسٹیبل ہسپتا ل میں جا ن کی با زی ہا ر گیا
 ڈ اکوؤ ں کی فا ئر نگ سے زخمی کا نسٹیبل ہسپتا ل میں جا ن کی با زی ہا ر گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں پو لیس مقابلے میں ڈ اکوؤ ں کی فا ئر نگ سے زخمی زیر علا ج کا نسٹیبل جنا ح ہسپتا ل میں گزشتہ روز زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ن کی با زی ہا ر گیا ۔ پو لیس نے لا ش ضروری کا رروا ئی کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر دی، پو لیس تا حا ل ڈا کو ں کا سرا غ نہ لگا سکی ۔ بتا یا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں پولیس اہلکار معمول کی گشت پرمامور تھے کہ اسی دوران ایل بلاک چوکی کے قریب پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے قاصد نامی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ، اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی مگر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں گزشتہ رو ز جا ن کی با زی ہا ر گیا ۔

مزید : علاقائی