گرین ٹاؤن ،40سا لہ شخص کی گھر سے لا ش بر آمد، مردہ خا نہ میں منتقل

گرین ٹاؤن ،40سا لہ شخص کی گھر سے لا ش بر آمد، مردہ خا نہ میں منتقل
 گرین ٹاؤن ،40سا لہ شخص کی گھر سے لا ش بر آمد، مردہ خا نہ میں منتقل

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں40سا لہ شخص کی گھر سے لا ش بر آمد، والد کے مطا بق مقتو ل کو چھوٹے بھا ئی نے قتل کیا ہے ۔ پو لیس نے ملزم کو گرفتا ر کر کے لا ش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق چالیس سالہ شیخ فاروق کی لاش گل دامن سوسائٹی میں واقع ایک گھر سے برآمد ہوئی ، اس گھر میں مقتول اپنے چھوٹے بھائی رؤف کے ہمراہ قیام پذیر تھا۔افسوسناک واقعہ کے بعد رؤف پْر اسرار طور پر گھر سے غائب ہو گیا تھا جس پر بوڑھے باپ شیخ رفیق نے بیٹوں کے آئے روز کے جھگڑوں کو قتل کی وجہ قرار دیا ہے۔کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد حاصل کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رؤف کو گرفتا ر کر لیا ہے، وہ ذ ہنی معذور ہے اور کچھ نہیں بو ل ر ہا ۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی