رائیونڈ، ایم ایس سی کے طالب علم نے باپ کی ڈانٹ پر خود کشی کرلی

رائیونڈ، ایم ایس سی کے طالب علم نے باپ کی ڈانٹ پر خود کشی کرلی

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) رائیونڈ روڈ میں آر کیٹیکٹ انجینئر کے بیٹے ایم ایس سی کے طالب علم نے باپ کی ڈانٹ کے بعد زہر کھاکر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے ضرور ی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک بڑی نجی سوسائٹی میں رہائش پذیر انجینئر نعیم حیدر نے اپنے 22سالہ بیٹے مبین حیدر کو ڈانٹا کہ اس کے فائنل امتحان آگئے ہیں اور وہ تیاری نہیں کررہا ہے۔ مبین حیدر نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیا ں کھالیں،اسے مقامی ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا ۔ رائے ونڈ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی