مریض کو چیک نہ کر نے پر نا معلوم خاتون کا لیڈی ڈاکٹر پرتشدد

مریض کو چیک نہ کر نے پر نا معلوم خاتون کا لیڈی ڈاکٹر پرتشدد

لا ہور (اپنے کر ا ئم ر پو رٹر سے ) سول لائنز کے علاقہ میں واقع گنگا رام ہسپتال میں مریض کو چیک نہ کر نے پر نا معلوم خاتون نے لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشا نہ بنا یااور موقع سے فرار ہو گئی ،اطلاع ملنے پر ڈاکٹروں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور ایمرجنسی میں کام بند کر دیا گیا ، پو لیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ۔بتا یا گیا ہے کہ گنگا رام ہسپتال کی گائنی وارڈ میں نا معلوم خاتون اپنی مریضہ کو لے کر آ ئی ہو ئی تھی۔ ڈاکٹر کے چیک نہ کر نے پر خاتون نے لیڈی ڈاکٹر کوتھپڑ مار ے اور شدید تشدد کا نشا نہ بنا ڈالا جبکہ خاتون اپنے آ پ کو ویمن پو لیس کی سب انسپکٹر بتا تی رہی اور موقع سے فرار ہو گئی۔ واقعہ کے بعد ڈاکٹروں نے کام بند کر دیا ۔پو لیس کی یقین دہا نی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ،پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو سی سی ٹی وی کے ذریعہ گر فتار کر لیا جا ئے گا ۔

مزید : علاقائی