لٹن روڈ ، پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری کی گاڑی چوری ہوگئی

لٹن روڈ ، پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری کی گاڑی چوری ہوگئی

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لٹن روڈ پر پی ایم اے ہاؤس کے باہر کھڑی پی ایم اے کے جنرل سیکریٹری کی گاڑی چوری ہوگئی ۔بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ میں پی ایم اے ہاؤس کے باہرڈاکٹر شاہد ملک اپنی گاڑی ہندا سٹی نمبریLWO/183 کھڑی کر کے پی ایم اے ہاؤس چلے گئے، واپسی پر گاڑی غائب تھی، تلاش کرنے کے بعد تھانہ لٹن روڈ میں درخواست دے دی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کر کے نامعلوم چوری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی