بادامی باغ، پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

بادامی باغ، پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) بادامی باغ کے علاقہ میں پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار جبکہ 3جواریے شیر جوانوں کو چکر دے کر فرار ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بادامی باغ کے علاقہ باجوہ کالونی میں قمار بازی کا اڈاکھلا ہواہے جس پر پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے چھاپہ مارا تو اہلکاروں کو دیکھتے ہی جواریوں نے دوڑ لگادی۔ پولیس نے تعاقب کے بعد ایک ملزم بوٹا مسیح کو حراست میں لے لیا جبکہ موقع سے داؤ پر لگی ہزارو ں روپے کی نقدی قبضہ میں لے لی ۔

مزید : علاقائی