اسلام پورہ، 26سالہ نوجوان اغواکرلیا گیا
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) اسلام پورہ میں 26سالہ نوجوان کو اغواکرلیا گیا، پولیس نے باپ کی درخواست پر رات گئے ایک عورت اور اس کے خاوند کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ساندہ روڈ اسلام پورہ کے محمد رمضان کا 26سالہ بیٹا احمد علی اپنی موٹر سائیکل پر باہر گیا ،سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل پڑی تھی جبکہ لڑکا غائب تھا۔ احمد کے باپ رمضان نے پولیس کو بتایا کہ اسے قوی یقین ہے کہ مقامی حنیفا ں بی بی اور اس کے خاوند ذوالفقار نے دیگر ساتھیوں سے ملکر اغواکیا ہے۔ پولیس نے میا ں بیوی سمیت 4افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرلیا ۔
آخری اطلاع تک مغوی کا کوئی سراغ نہ مل سکاتھا ۔