کاہنہ پولیس کے چھاپے،کچی شراب اور لاکھوں پٹاخے برآمد،4ملزم گرفتار

کاہنہ پولیس کے چھاپے،کچی شراب اور لاکھوں پٹاخے برآمد،4ملزم گرفتار

لاہور(کرا ئم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے کچی شراب اور ماچس پٹاخے بنانیوالی 2 فیکٹریوں میں چھا پہ مار کر 4ملزموں کو گرفتا رکر کے 500لٹر کچی ، 200لٹر تیار شراب اور میٹریل جبکہ لاکھوں کی تعداد میں ماچس پٹاخے اور3مشینیں بھی برآمد کرلیں۔ ان خیالات کا اظہارایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑ ک نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن نے خفیہ اطلاع پر ملزموں کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کاہنہ اقبال حسین شاہ ، ایس ایچ او کاہنہ عاطف معراج اور اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے کچی شراب کی فیکٹری سے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 500لٹر کچی شراب اور 200لٹر تیار شدہ شراب، شراب بنانے میں استعمال ہونے والا میڑیل قبضہ میں لے کر 2ملزمان پرویز اور اسلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔اسی طرح کاہنہ پولیس نے سٹاپ نمبر کے علاقہ میں چھاپہ مار کر 2آتش گیری ماچس پٹاخے بنانے والی فیکٹر یوں میں سے 2ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 21بیگز میں لاکھوں کی تعداد میں ماچس پٹاخے ،آتش گیر مواد بنانے والی 3مشینیں ودیگرسامان قبضہ میں لے کر بشیر اور عمران کوگرفتار کر لیا ۔ اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اسماعیل کھاڑ ک نے مزید کہا کہ شراب اور آتش گیر میڑیل بنانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹرحیدر اشرف نے سراغ لگا کر بھاری مقدار میں شراب اور آتش گیر ی مواد برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن آپریشنزاسماعیل کھاڑک کو ان کی ٹیم کے ہمراہ شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی