پولیس اورصحافیوں کامشترکہ کام برائی کاخاتمہ ہے،مشتاق سکھیرا

پولیس اورصحافیوں کامشترکہ کام برائی کاخاتمہ ہے،مشتاق سکھیرا

لاہور(کرا ئم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور پولیس کی ذمہ داریوں میں جو قدر مشترک ہے اس کا مقصد معاشرے سے برائی کو ختم کرناہے، معاشرے کو انصاف فراہم کرنا اور مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر اس مقصد کو حاصل کرنا ہے اور اس میں سوسائٹی کے تمام افرادکے ساتھ ساتھ سب سے اہم کردار میڈیا کا ہے اور پولیس اور میڈیا باہمی تعاون سے یہ کردار ادا کرتا رہے گا ۔ بعد ازاں صحافیوں نے کنٹرول روم اور ڈی پی آر آفس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے آئی جی پنجاب کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے میڈیا کو پولیس کے رسپانس میں نہ صرف تیزی آئے گی بلکہ صحیح انفارمیشن بھی میڈیا کو جاری کی جاسکے گی۔

مزید : علاقائی