بازیاب کروائے گئے10بچوں سمیت 14بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم

بازیاب کروائے گئے10بچوں سمیت 14بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے حبس بے جا کی درخواست پر بازیاب کروائے گئے10بچوں سمیت 14بھٹہ مزدوروں کو رہا کر کا حکم دے دیا ۔درخواست گزار محمد انور کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھٹہ مالک حافظ ندیم نے ان کے عزیزوں میں سے14بھٹہ مزدروں کو غیر قانونی حراست میں محبوس رکھا ہوا ہے چنانچہ انہیں بازیاب کروا کر آزاد کیا جائے ۔جس پر عدالت حکم پر بیلف نے مذکورہ بھٹہ پر چھاپہ مار کر تمام افراد کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا ۔فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تمام افراد کو آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

مزید : صفحہ آخر