فراڈ کیس کا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر فرار

فراڈ کیس کا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر فرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کی عدالت سے فراڈ کیس کا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار تھوڑی دو رتک ملزم کا پیچھا کرنے کے بعد تھک کر کھڑا ہوگیا ۔زاہد علی نامی ملزم کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیصل آباد پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم تفتیش میں گناہگار پایا گیا اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد ملزم نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کمرہ عدالت سے نکلتے ہی دوڑ لگا دی جبکہ صرف ایک اہلکار نے تھوڑی دور تک اس کا پیچھا کیا تاہم دونوں کی رفتار میں بہت فرق تھا اور ملزم بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید : صفحہ آخر