3مجرموں کے ڈیتھ وارنٹس پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد

3مجرموں کے ڈیتھ وارنٹس پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تاجر کے اغوا برائے تاوان کے 3مجرموں کے ڈیتھ وارنٹس پر عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے مجرموں عتیق الرحمان ، محمد بشیر اور اظہر بشیر کی درخواست پر سماعت کی جس میں ذیتھ وارنٹس کو چیلنج کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو اعظم مارکیٹ کے تاجر زاہد حسین کے الزام میں انسداد دشت گردی کی خصوصی عدالت نے موت کی سزا سنائی اور تینوں مجرموں کو 16اگست کو پھانسی دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مدعی کے ساتھ درخواستوں کی صلح ہوگئی ہے اس لئے ڈیتھ وارنٹس پر عمل درآمد روکا جائے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ اگر کوئی صلح ہوئی ہے تو صلح نامہ متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر