لاہور ہائیکورٹ نے ناراض میاں بیوی کے درمیان صلح کرادی

لاہور ہائیکورٹ نے ناراض میاں بیوی کے درمیان صلح کرادی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران ناراض میاں بیوی کے درمیان صلح کرادی۔جسٹس عبدالسمیع خان نے پسرور کی عائشہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، عائشہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے شوہر نے لڑائی جھگڑا کر کے بچے چھین لیے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بچے درخواست گزار کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے، پولیس کی جانب سے بچوں اور عائشہ بی بی کے شوہر کو پیش کیا گیا، دوران سماعت عدالت نے میاں بیوی کو صلح کا موقع فراہم کیا، دوبارہ سماعت کے موقع پر دونوں میاں بیوی نے عدالت کو بتایا کہ دونوں نے گلے شکوے دورکرلئے ہیں اور اب ان کے درمیان کوئی رنجش نہیں ہے ،دونوں نے بچے کے بہتر مستقبل کے لئے صلح کر لی ہے جس پر عدالت نے میاں بیوی کی ستائش کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

صلح

مزید : صفحہ آخر