پنجاب میں مقامی حکومتوں کی تشکیل کیلئے مخصوص نشستوں پر نیا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسرجواب سمیت طلب

پنجاب میں مقامی حکومتوں کی تشکیل کیلئے مخصوص نشستوں پر نیا انتخابی شیڈول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کی تشکیل کے لئے مخصوص نشستوں پر نیا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسر کو جواب سمیت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج16اگست تک ملتوی کر دی ۔ مسلم لیگ (ق )کی جانب سے دائر درخواست میں ان کے وکیل مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ مقامی حکومتوں کے قانونی ترامیم واپس لینے کے باوجود الیکشن کمیشن نے پرانا انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ پرانا قانون بحال ہونے کی بناء پر مخصوص نشستوں کی تعداد میں کمی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پہلے سے جاری کردہ انتخابی شیڈول قانونی طور پر غیر موثر ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ نیا انتخابی شیڈول جاری نہ ہونے سے سیاسی جماعتوں کے امیدوارمقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے جو جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔لہذا مقامی حکومتوں کی تشکیل کیلئے مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لئے نیا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے ذمہ دار افسر کو جواب سمیت طلب کر تے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -