خاتون طلاق کے بعد دوسری شادی کرلے تو بچوں کو اس کے پہلے شوہر کے پاس رہنے کی اجازت دی جاسکتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

خاتون طلاق کے بعد دوسری شادی کرلے تو بچوں کو اس کے پہلے شوہر کے پاس رہنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ خاتون طلاق کے بعد دوسری شادی کرلے تو بچوں کو اس کے پہلے شوہر کے پاس رہنے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔طلاق کے بعد خاتون کے دوسری شادی کرنے کے بعد بچوں کی تحویل کے معاملہ پر اس کے پہلے شوہر کو فوقیت حاصل ہوگی ۔عدالت نے یہ ریمارکس 3سال کے بچے کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران دیئے ۔چنیوٹ کی آسیہ بی بی کی طرف سے دائراس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شوہر نے گھر سے نکال کر بچہ چھین لیا ہے ، آسیہ بی بی کے شوہر زاہد حسین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آسیہ نے طلاق لینے کے بعد دوسری شادی کرلی ہے، زاہد حسین نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی بہتر پرورش کرسکتا ہے، عدالتی سماعت کے موقع پر بچے نے بھی ماں کے پاس جانے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے 3سالہ عرفان کو باپ زاہد حسین کے حوالے کردیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -