تشدد جذبہ آزادی نہیں دبا سکتا ،کشمیر میں سبز پرچم کا چم لہرا نا ریفرنڈم ہے :حافظ سعید

تشدد جذبہ آزادی نہیں دبا سکتا ،کشمیر میں سبز پرچم کا چم لہرا نا ریفرنڈم ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعۃالدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار سے بھارت بوکھلا گیا ہے۔ پلوامہ میں قابض افواج کا خواتین کی ریلی پر حملہ کرنا شرمناک ہے۔ تشدد کے ذریعے آزادی کے نعرے روکے نہیں جاسکتے۔ کشمیریوں نے ہمیشہ بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزاد حیثیت میں یوم آزادی منائیں گے۔ پاکستانی پرچموں کا لہرائے جانا کشمیریوں کی جانب سے ریفرنڈم ہے۔ دنیا جان چکی ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے، لیکن عالمی ادارے پھر بھی خاموش ہیں۔ کراچی میں کامیاب کشمیر کارواں کے انعقاد پر کارکنان و ذمہ داران شکرانے کے نوافل ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال کراچی میں کارکنان و ذمہ داران کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما سیف اللہ خالد، حافظ عبدالرؤف، مسؤل کراچی مزمل اقبال ہاشمی، اندرون سندھ کے مسؤل فیصل ندیم، بلوچستان کے مسؤل مفتی محمد قاسم و دیگر بھی موجود تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیری کل بھی پاکستان کے ساتھ تھے، ان کے دل آج بھی پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ تحریک آزادی کے خلاف پروپیگنڈے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ حافظ محمد سعید نے دفاع پاکستان کونسل کے کشمیر کارواں میں اہلیان کراچی کی بھرپور شرکت پران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ، وکلاء، تاجروں، مزدوروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستانی عوام جدوجہد آزادی میں مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔ پاکستانی و کشمیری قوم ایک صفحے پر ہیں، انہیں دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع پاکستان کونسل کے کشمیر کارواں میں شرکت پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کارواں کا پیغام دنیا بھر تک پہنچانے اور اسے خصوصی کور کرنے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -