پاکستان ریلوے اور پی ایچ اے کے درمیان گرین کوریڈور کامعاہدہ

پاکستان ریلوے اور پی ایچ اے کے درمیان گرین کوریڈور کامعاہدہ

لاہور (خبر نگار خصوصی) پاکستان ریلوے اور پی ایچ اے کے درمیان گرین کاریڈورمعاہدہ طے پا گیا۔جس کے تحت ریلوے لائن کے اطراف میں پودے لگائے جائیں گے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گرین ریلوے کوریڈور کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ 82 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا گرین کوریڈور میں لائبریری ، جم اور جدید کیفے بنائے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپاکستان ریلوے اور پی ایچ اے کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے اس مو قع پروفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معاہدے کے تحت ریلوے لائن کی ا طراف میں پھول اور پودے لگائے جائیں گے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ریلوے گرین کوریڈور کا آغاز کیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں 40 کلومیٹر گرین کوریڈور بنایا جائے گا ۔پروگرام کے مطابق ریلوے کے اطراف میں آبادیوں کو اچھا ماحول فراہم کرنا ہے یہ منصوبہ لاہور کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا ۔ 82 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ 18 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت گرین کوریڈور میں لائبریاں ، جم اور جدید کیفے بھی بنائے جائیں گے اور پہلے مرحلے میں شاہدرہ سے رائیونڈ تک گرین کوریڈور بنایا جائے گا ۔جس کے بعد دیگر تمام بڑے شہروں جہاں سے ریل گزرتی ہے وہاں گرین کاریڈور بنایا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر