معاشی ومعاشرتی ترقی تعلیم وتحقیق کے بغیرممکن نہیں،راغب حسین نعیمی

معاشی ومعاشرتی ترقی تعلیم وتحقیق کے بغیرممکن نہیں،راغب حسین نعیمی

لاہور(خبر نگا رخصوصی)معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ پاک ترک انٹرنیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے پاک ترک سکول تعلیم کے فروغ میں اہم کردار کررہے ہیں۔قوموں کی معاشی ومعاشرتی ترقی تعلیم وتحقیق کے بغیرممکن نہیں، پاکستان میں موجود28ترک سکولزکوبندنہ کرنے کاحکومتی فیصلہ بہت بہترہے۔این جی او رومی فورم پرعائد پابندی ختم کرکے اس کوبھی کام کرنے دیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صد رپروفیسر لیاقت علی صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ6ستمبر کو ڈاکٹرسرفراز نعیمی کی خدمات جلیلہ کوخراج عقیدت پیش کرنے ا ور شہداء ضرب عضب کوسلام عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک گیر ’’شہیدپاکستان کانفرنس ‘‘منعقدکی جائے گی۔اس موقع پر پروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہاکہ اشاعت دین اورفروغ علم کیلئے اکابرین کے مشن کو ہرصورت جاری رکھا جائے گا۔ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کے خواہاں ہے۔شہیدپاکستان کانفرنس میں مذہبی وسماجی ،ادبی رہنماؤں سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید : صفحہ آخر