فیسوں میں خودساختہ اضافہ نجی سکولوں کیلئے آرڈیننس تیار

فیسوں میں خودساختہ اضافہ نجی سکولوں کیلئے آرڈیننس تیار

لاہور (خبر نگار)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نجی سکولوں کی جانب سے خودساختہ فیسیں بڑھانے کی کارروائی کیلئے آرڈیننس تیار کرلیا ہے۔ آرڈ یننس کی منظوری کے لیے سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے تیار کردہ آرڈیننس کے مطابق نجی سکول فیسوں میں سالانہ 8 فیصد اضافہ کرسکیں گے اور خود ساختہ فیسوں میں اضافہ کرنے سے سکول کے مالک کے خلاف کارروائی ہوگی جس میں سکول سیل اورسکول مالک کیخلاف مقدمہ کا بھی اندراج ہوگا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کی تجاویز سے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس کو باقاعدہ آرڈیننس کی شکل دی جارہی ہے اور آرڈیننس کی منظوری کے لیے گورنر پنجاب کو سمری بھجوا دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے سیکرٹری عبدالجبار شاہین کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولز کے مالکان خود بخود فیسوں میں اضافہ نہیں کرسکیں گے۔ اس کے لیے قانون بنا دیا گیا ہے جس میں سالانہ 8 فیصد فیسوں میں اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم آرڈیننس کی منظوری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

آرڈیننس تیار

مزید : صفحہ آخر