سردار امین اللہ رئیسانی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سردار امین اللہ رئیسانی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعلی بلوچستان کے بھائی سردار امین اللہ رئیسانی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاجبکہ چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے وفد کی گور نر بلوچستان محمد خان اچکزائی سے بھی ملاقات سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز تحر یک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرور ‘بلوچستان کے آرگنائزر تحر یک انصاف سردار یارمحمد رند اور سر دار کامل عمر نے سول ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی جسکے بعد چوہدری سرور کی قیادت میں وفد نے گور نر بلو چستان محمد خان اچکزائی سے بھی گور نر ہا ؤس میں ملاقات کی جہاں سانحہ کوئٹہ پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ چوہدری سرور سے ملاقات میں سابق وزیر اعلی بلو چستان سردار اسلم رئیسانی کے بھائی سابق سفیر سردارامین اللہ رئیسانی نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درجنوں ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلا ن کر دیا ۔

شمولیت

مزید : صفحہ آخر