سوئی گیس کے ترقی پانیوالے سینئر جنرل منیجر ز اور جنرل منیجر ز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری
لاہور (خبرنگار ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی منظوری کے بعدحال ہی میں ترقی پانیوالے سینئر جنرل منیجر ز اور جنرل منیجر ز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ جن افسروں کو سینئر جنرل منیجر ز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں سے سید جواد نسیم کو سینئر جنرل کسٹمر سروسز ، محمود ضیاء کو سینئر جنرل منیجر انجینئرنگ سروسز، ظفر علوی کو سینئر جنرل منیجر آئی ٹی ، محمد اسلم کو سینئر جنرل منیجر کمپریشن اور اعظم وزیر کو سینئر جنرل منیجر لاجیسٹک سیل کے طور پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنرل منیجر کے عہدوں پر ترقی پانے والے عامر لطیف کو جنرل منیجر خزانہ، کامران اکرم کو جنرل منیجر ریگولٹری اتھارٹی ، قیصر مسعود کو جنرل منیجر لاہور ریجن، شاہد مقصود کو جنرل منیجر سیلز ہیڈ آفس، محمد ارشد کو جنرل منیجر یو ایف جی ہیڈ آفس لاہور، رانا محمد علی کو جنرل منیجر ایڈمن اور ثاقب ارباب کو جنرل منیجر پشاور ریجن کے طور پر تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔