بورڈ آٖ ف ریونیوکے ممبر جوڈیشل 6نے محصولات کے نقصان کی فہرست مرتب کردی

بورڈ آٖ ف ریونیوکے ممبر جوڈیشل 6نے محصولات کے نقصان کی فہرست مرتب کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ممبر جوڈیشل 6نے سال13/14,2014/15,2015/16 20کے دوران ٹارگٹ کئے جانے والی ریونیو، ادھوری چھوڑے جانے والی ریکوری اور انڈر ویلیو کے تحت ہونے والے نقصانات کی تفصیلی فہرست مرتب کرتے ہوئے انسپکشن کی روشنی میں حتمی رپورٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کی حدود میں آنے والے پٹوار سرکل اور رجسٹریشن برانچوں میں وصول کئے جانے والی فیسوں میں موٹیشن فیس(انتقالات فیس)رجسٹریشن ،کپٹیل ویلیو ٹیکس،واٹر ریٹ آبیانہ ،ایگری کلچر انکم ٹیکس بھی شامل ہیں جس کی وصولی کا طریقہ کار اور بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دیئے جانے والے ٹارگٹ کی روشنی وصول کئے جانے والی ریونیو کی تفصیلی صورتحال کا جائز ہ لینے کے لئے ممبر جوڈیشل کے 6کے زیرنگرانی انسپکشن کا آغاز کیا جا چکا ہے ، سابقہ تین مالی سال کے اعدادو شمار کے مطابق سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 2013-14میں سالانہ ٹارگٹ 5667ملین اور ریکوری 2184ملین ،2014-15میں سالانہ ٹارگٹ 7589ملین جبکہ ریکوری 7712ملین اور 2015-16کے لئے سالانہ ٹارگٹ کی مد میں 8845ملین روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ ریکوری 10093ملین حکومتی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں ،اسی طرح رجسٹریشن فیس کے لئے 2013-14میں سالانہ 1089ملین اور ریکوری 1509ملین،2014-15میں ٹارگٹ 375ملین جبکہ ریکوری 256ملین اسی طرح 2015-16میں سالانہ ٹارگٹ کی مد میں 190ملین اور 170ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروا کر ایوریج پرفامنس کا دی ہے ،کیپٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں سالانہ ریکوری ٹارگٹ 2013-14میں2587 ملین جبکہ ریکوری 1232ملین ،2014-15میں ٹارگٹ 2846ملین ریکوری2762ملین روپے اور 2015-16میں4610 ملین جبکہ ریکوری کی مد میں 4412 ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے ہیں ,اسی طرح ممبر جوڈیشل 6ممبر کی جانب سے کی جانے والی انسپکشن میں سال واٹر ریٹ آبیانہ کے لئے سالانہ ریکوری ٹارگٹ 2013-14میں ڈیمانڈ 46.36 ملین روپے جبکہ اس میں سے صرف 2فیصد ریکور ی کی گئی اسی طرح ملین ،2014-15میں ٹارگٹ 1969جبکہ صرف 4فیصد ریکوری کی گئی جبکہ سال 2015-16میں 19.56 ملین جبکہ ریکوری کی مد میں صرف 15فیصد ریکوری کرکے پچھلے سالوں کی نسبت بہتر اور مجموعی طور پر انتہائی خراب کارکردگی کا ثبوت دیا ہے ۔بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2016-17میں پچھلے سالوں کی نسبت کارکردگی بہتر ہو گی جس کے لئے تشکیل کردہ لائحہ عمل کے مطابق تمام افسران کام کررہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -