کراچی ،جراثیم کش سپرے 2بچوں کی جان لے گیا، تیسرے کی حالت تشویشناک

کراچی ،جراثیم کش سپرے 2بچوں کی جان لے گیا، تیسرے کی حالت تشویشناک

کراچی(اے این این) محمد علی سوسائٹی میں ایک گھر میں کیا گیا جراثیم کش سپرے 2 معصوم بچوں کی جان لے گیا جب کہ تیسرے بچے کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کے ایک گھر میں کئے گئے جراثیم کش سپرے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مہر اور 8 ماہ کا عزیز شامل ہے جب کہ 6 سالہ عمیر کی حالت تشویشناک ہے۔نیاز محمد نامی شہری کے پڑوس میں واقع کباڑ کے گودام میں چوہے اور کھٹمل مارنے کیلئے جراثیم کش سپرے کیا گیا جب کہ کھٹمل مارنے والے سپرے کا دھواں پڑوس میں نیاز محمد کے گھر بھی جاتا رہا اور گھر میں دھواں بھرنے کے باعث کمسن عزیز اور مہر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 6سالہ عمیر کی حالت تشویشناک ہے جس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔واقعے کے بعد علاقہ مکین نیاز محمد کے گھر جمع ہوگئے اور احتجاج کیا تاہم کباڑ کے گودام کا مالک روپوش ہے۔

مزید : صفحہ آخر