فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے سٹوریز کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے سٹوریز کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا
 فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے سٹوریز کے نام سے نیا فیچر متعارف کرا دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹاگرام کا نیا سٹوریز فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ صارفین اس فیچر کی مدد سے سلائیڈ شوز بنا سکیں گے جو 24 گھنٹوں کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔ ان سٹوریز میں وہی فوٹوز شیئر کی جا سکیں گے جنھیں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بنایا گیا ہو۔ پہلے آپ کو کسی سٹوری کی تصویر یا ویڈیو پر دائیں جانب ٹیپ کرنا ہوگا جبکہ بائیں جانب کرنے سے آپ دوسری سٹوری کی جانب لے جائے گا۔ آپ کے فون پر اپ ڈیٹ ہونے پر یہ فیچر ہوم فیڈ کے ٹاپ ہر ایک بار کی شکل میں نظر آئے گا اور اس کی ترتیب الگورتھم پر مبنی ہوگی۔ اس فیچر کی مدد سے انسٹاگرام تصاویر پر بھی ایموجیز ٹیکسٹ اور ڈوڈلز ڈال سکیں گے تا کہ سٹوری دیکھنے والے افراد انہیں دیکھ سکیں۔

نیا فیچر متعارف

مزید : صفحہ آخر