یورپ کو سالانہ30 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی

یورپ کو سالانہ30 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی

ایران نے یورپ کو سالانہ تیس ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایران میں گیس رسانی کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر عزیزاللہ رمضانی نے بتایا کہ ایران 2020 تک سالانہ80ارب مکعب میٹر گیس برآمد کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔اس مقدار میں سے 50 ارب مکعب میٹر گیس ہمسایہ ملکوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔ اس مقدار میں روزانہ1 سو 20 ملین مکعب میٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

مزید : ایڈیشن 2