کویت کو 15.3 ارب ڈالر کا بجٹ خسارہ
خام تیل کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران اس کا بجٹ خسارہ 15.3 ارب ڈالر رہا ۔مالی سال کے دوران ملک کا بجٹ خسارہ 4.6 ارب دینار (15.3 ارب ڈالر) رہا جس کی اہم وجہ تیل کی قیمتوں میں انتہائی کمی ہے۔مالی سال کے دوران ملکی آمدنی 45 فیصد کم ہوکر 45.2 ارب ڈالر رہی جبکہ اخراجات میں کٹوتی کی شرح 14.8 فیصد (60.5 ارب ڈالر) رہی۔ تیل سے ہونے والی آمدنی کی مالیت 40.1 ارب ڈالر رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت 46.3 فیصد کم ہے۔