فرانس‘ سیاحت متاثر، ڈزنی لینڈ کی آمدنی بھی کم

فرانس‘ سیاحت متاثر، ڈزنی لینڈ کی آمدنی بھی کم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فرانسیسی دارالحکومت پیرس اور بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد دہشت گردانہ حملوں کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فرانسیسی سیاحتی صنعت متاثر ہوئی اور ڈزنی لینڈ کی آمدنی بھی کم ہو گئی۔ پیرس ہی میں ڈزنی لینڈ تفریحی پارک کے منتظم ادارے یورو ڈزنی کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران برسلز اور پیرس میں جو دہشت گردانہ حملے کیے گئے، انہوں نے فرانسیسی سیاحتی شعبے کو بھی متاثر کیا اور یورو ڈزنی کی آمدنی میں قریب 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں یورو ڈزنی کی مجموعی آمدنی نو فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 327 ملین یورو یا 363 ملین امریکی ڈالر کے برابر رہ گئی۔

مزید :

ایڈیشن 2 -