سہ ملکی ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ فریم ورک کا معاہدہ جلد ہوگا

سہ ملکی ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ فریم ورک کا معاہدہ جلد ہوگا

پاکستان ایران اور ترکی کے درمیان ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ فریم ورک معاہدے (ٹی ٹی ایف اے)کو حتمی شکل دینے کیلئے ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس 17اور 18اگست کو ہو گا۔ یہ مشترکہ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس ہے۔ ٹی ٹی ایف اے کے تحت اسلام آباد، تہران، استنبول ریل کوریڈور اور اسلام آباد تہران استنبول روڈ کوریڈور پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں۔ ریل کوریڈور کو دوبارہ فعال بنانے کے لئے ضروری معاملات طے کیے جا رہے ہیں جبکہ روڈ کوریڈور جلد کام شروع کر دے گا۔ تینوں ممالک کے ورکنگ گروپ کے اعلیٰ سطح کے آئندہ اجلاس میں ریل اور روڈ کوریڈورز کو فعال بنانے کے معاملات پر تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 2