گاڑیوں کی تیاری میں35.65 فیصد اضافہ

گاڑیوں کی تیاری میں35.65 فیصد اضافہ

مالی سال 2015۔16ء کے دوران ملک میں گاڑیوں کی تیاری میں 35.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2015ء سے جون 2016ء کے دوران 33 ہزار632 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار حاصل ہوئی جبکہ مالی سال 2014ء کے دوران 24 ہزار 794 یونٹس گاڑیوں کی پیداوار حاصل ہوئی تھی۔مذکورہ بالا عرصہ کے دوران بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں85.79 فیصد، جیپوں اور کاروں کی پیداوار میں21.57 فیصد، موٹر سائیکلوں کی پیداوار میں16.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2