ٹیوٹا38ہنرمندنوجوانوں کو ملائشیاء بھجوائے گی

ٹیوٹا38ہنرمندنوجوانوں کو ملائشیاء بھجوائے گی

ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)38نوجوانوں کا گروپ ملائشیاء بھجوا رہی ہے جنہیں تقرر نامہ اور ویزے جاری ہو چکے ہیں۔ ٹیوٹاہنر مندوں کو 42ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے علاوہ فری میڈیکل، رہائش، خوراک ، ٹرانسپورٹ کی سہولیات ملیں گی۔پہلی کھیپ کے طور پر 27نوجوانوں کودبئی اور ملائشیاء بھجوایا جا چکا ہے ۔ چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کا کہناہے کہ ترسیلات زر میں 3 ارب روپے سالانہ کمی ہوئی ہے۔ ٹیوٹا 10ہزار ہنر مند افراد بیرون ملک بھیج کر اس کمی پورا کر دے گی۔

مزید : ایڈیشن 2