موبائل فون کی درآمد 4.23فیصدبڑھ گئی
مالی سال 2015-16ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 4.23فیصد اضافہ کے ساتھ 753.223ملین ڈالررہی۔ مالی سال 2015-16ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 753.223ملین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 722.622ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ جون 2016ء کے دوران موبائل فون کی درآمدات 65.974ملین ڈالر رہی جو جون 2015ء کے دوران 68.809ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔