ایکسچینج کمپنیاں صارفین کا ریکارڈ مرتب کرینگی

ایکسچینج کمپنیاں صارفین کا ریکارڈ مرتب کرینگی

سٹیٹ بینک نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایکسچینج کمپنیوں کو صارفین کا دس سالہ ریکارڈ مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے ایکسچینج کمپنیاں 2500 ڈالر کے خریدار کا مکمل نام، پتہ اور شناختی کارڈ نمبر حاصل کریں تاکہ حاصل کردہ معلومات سے منی لانڈرنگ یا دہشتگروں کی مالی معاونت کرنے والوں کی نشاندہی کی جا سکے اور ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مزید : ایڈیشن 2