بھارت کا یوم آزادی ، جے پور میں ہندو شہری نے پاکستانی پرچم لہرا دیا

بھارت کا یوم آزادی ، جے پور میں ہندو شہری نے پاکستانی پرچم لہرا دیا

جے پور( اے این این ) بھارت کے شہر جے پور میں ایک ہندو شہری نے اپنے گھر پرپاکستان کا پرچم لہرا دیا جبکہ مودی سرکار نے خفت مٹانے کیلئے کپیل شاستری کو مجذوب قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ مانسرور کے علاقے میں پولیس نے کپیل شاستری نامی شخص کو اپنے گھر کی چھت پر پاکستان کا پرچم لہرانے پر حراست میں لے لیا ہے اور اس کے خلاف دفعات153A اور295 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پاکستانی پرچم ضبط کرلیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی حکام نے کپیل شاستری کو مجذوب قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسے چند سال قبل پاکستانی پرچم کہیں سے ملا تھا جسے وہ گھر لے آیا۔ مقامی تھانے کے ایس ایچ او انیل جیمنی نے دعویٰ کیا کہ کپیل شاستری کا دادا آزادی پسند تھا۔ انہوں نے کہاکہ کپیل شاستری کو ابتدائی تفتیش اور طبی معائنے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی فضائیہ نے پاکستانی طیارے کی تصویر اپنی ویب سائٹ پر چڑا دی تھی جس پر اسے بعد میں سخت ندامت کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : صفحہ اول