پہلی سارک ینگ پارلیمنٹرین کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

پہلی سارک ینگ پارلیمنٹرین کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد(ڈی این ڈی )پہلی جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) ینگ پارلیمنٹرین کانفرنس کا آغاز آج بروز منگل کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ کانفرنس میں افغانستان، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور میزبان ملک پاکستان سے 50سے زائد ممبران پارلیمان شرکت کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دلچسپی کے باعث اس کانفرنس کا انعقاد ممکن بنایا جا سکا ہے جس میں خطے کے نوجوان اراکین پارلیمان کو تبادلہ خیال کے لئے موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید : صفحہ اول