عمران خان اورمیاں محمودالرشیدکی ملاقات ،احتجاج پرتبادلہ خیال

عمران خان اورمیاں محمودالرشیدکی ملاقات ،احتجاج پرتبادلہ خیال

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی ون آن ون ملاقات، سیاسی امور بالخصوص پنجاب میں تحریک احتساب کے آغاز سے متعلق تفصیلی بات چیت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بنی گا لہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے پارٹی چیئرمین کو احتجاجی تحریک سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کو پنجاب اسمبلی میں کرپشن اور پا نا مہ لیکس پر شدید احتجاج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف وزیر اعظم کو آئین وقانون کے دائرے میں لانے اور کرپشن کیخلاف تحریک کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔ علاوہ ازیں میاں محمود الر شید نے آئندہ ہفتے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں تمام اراکین صوبائی اسمبلی سے تجاویز لیکر حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول