پیپلز پارٹی پر الزام تراشی ،بلاول کاچودھری نثارکو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی پر الزام تراشی ،بلاول کاچودھری نثارکو لیگل نوٹس بھجوانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی، اوسلو (اے این این،آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیئرمین نے پیپلز پارٹی کے سینئر وکلا کو نوٹس تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں دو روز قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر الزم تراشی کی جس کو بنیاد بنا کر بلاول بھٹو کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے پیپلز پارٹی کے سینئر وکلا کو لیگل نوٹس تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو الزامات پر معافی مانگنا ہو گی یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا ۔ دوسری طرف بلاول بھٹو زردری نے کہا ہے کہ حکمران بھول جائیں کہ پانامہ کی کرپشن ہضم کرلیں گے‘ پانامہ نے ہنگامہ برپا کیا۔ وزیراعظم جواب دینے کو تیار نہیں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ پیر کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ناروے کے شہر اوسلو میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدار ت ہوا۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی ‘ قمر زمان کائرہ اور رحمن ملک سمیت دیگر راہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر بلاول بھٹو نے پارٹی کی اوورسیز تمام تنظیمیں توڑ دیں اور کہا کہ اوورسیز میں پارٹی کی نئی تنظیمیں مشاورت سے پرفارمنس پر بنائی جائیں گی۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پانامہ لیکس نے دنیا میں ہنگامہ برپا کردیا لیکن وزیراعظم جواب دینے کو تیار نہیں ہم پانامہ لیکس پر اندرون اور بیرون ملک اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے حکمران بھول جائیں کہ وہ پانامہ لیکس کی کرپشن ہضم کرلیں گے پانامہ کی تحریک چلتی رہے گی اور حکومت سے حساب لیں گے اور حکومت کے تمام حربے ناکام ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -