ہندوستان ٹوٹ رہا ہے اسکے اندر سے ایک اور پاکستان بننے والا ہے :سراج الحق
چکوٹھی( آن لائن ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وقت قریب ہے کہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا تحریک آزادی کشمیر تحریک پاکستان کا تسلسل ہے کشمیر جب تک آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اس وقت تک پاکستان نامکمل ہے ،ہندوستان اندر سے ٹوٹ رہا ہے ہندوستان کے اندر چھوٹے مذاہب والوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے ہندوستان کے اندر ایک اور پاکستان بننے والا ہے مودی کے مظالم اسی طرح جاری رہے تو ہندوستان میں امن نا ممکن ہوتا چلا جائے گا مودی کی پہچان دنیا میں قاتل کی ہے اس نے ہزاروں لوگوں کو قتل کیا ہے و ہ قاتل ہے وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی قتل عام کر رہا ہے لیکن میں اپنے بھائیوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ پاکستان کے 18کروڑ عوام آپ کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے چکوٹھی میں آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے میرے زخمی بھائیوں بہنوں،جیلوں میں قید حریت پسندوں ،میری مظلوم بیٹیاں جن کو بھائیوں کے سامنے برہنہ کیا گیا ہے اللہ کو گواہ کر کے چکوٹھی کے اس بارڈر پر ہزاروں نوجوانوں کی موجودگی میں اللہ سے وعدہ کرتے ہیں کہ کشمیرکی آزادی تک ہم انشاء اللہ جنگ جاری رکھیں گے انڈیا کی بربادی تک جنگ جاری رکھیں گے ،چند کلو میٹر کے فاصلے پر انڈین آرمی ان کے آفیسرز بزدل انڈین آرمی میری آواز سن رہی ہیں تمہارے لیے قیامت کا دن آنے والا ہے تمہاری شامت آئی ہے اپنے آپ کو بڑی طاقت کہنے والی بڑی جمہوریت کے دعوے کرنے والی میری خالی ہاتھ بہنوں کا مقابلہ نہیں کیا بچوں کا مقابلہ نہیں کیا وہ 20کروڑ عوام کا مقابلہ نہیں کر سکتی،آج کا پاکستان 1947,65کا پاکستان نہیں ہے بلکہ ایک ایٹمی پاکستان ہے جذبہ جہاد سے سرشار نوجوان موجود ہیں ،احمد شاہ ابدالی نے مرہٹیوں کو سبق سکھایا تھا آج بھی پاکستان کا بچہ بچہ عزنوی اور ابدالی بنے گا۔